پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد

image

پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ اور ڈیٹونیٹرز برآمد کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں شہزاد، محمود، نعمان، عدنان اور فاروق شامل ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے دو ڈیٹونیٹرز سمیت دیگر ممنوعہ مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف 7 مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ ان کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب بھر میں رواں ہفتے دہشت گردی کے تدارک اور مشتبہ عناصر کی نگرانی کے لیے 1484 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 77 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US