کراچی میں آج بھی شدید گرمی، پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان

image

شہر قائد میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی شدت مزید 8 سے 9 روز برقرار رہ سکتی ہے اور پارہ 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد رہا۔ چیف میٹرولوجسٹ انجم نذیر ضیغم کے مطابق شہر میں سردی کا آغاز عموماً 15 دسمبر سے ہوتا ہے، جبکہ جنوری کے ابتدائی 10 روز سرد ترین ہوتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US