حوثی تحریک کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودی جنگی طیاروں نے یمن میں 110 فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں۔ بیان کے مطابق حملوں میں دارالحکومت صنعاء کے علاوہ متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سعودی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری طور پر کوئی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
یمن میں سعودی فوجی اتحادی کے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے: حوثی ترجمان کا دعویٰ