آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پاکستان میں سعودی عرب کے نومقرر سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقامی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں شخصیات نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دفاعی تعاون، ادارہ جاتی روابط اور اسٹریٹجک ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی سفیر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ مذہبی اقدار، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔