بانی پاکستان تحریک انصاف سے جمعرات کے روز ملاقات کے لیے پارٹی کی جانب سے رفقاء کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی گئی۔
تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ فہرست اویس یونس چودھری ایڈووکیٹ نے جیل حکام کے حوالے کی، جس میں ملک آصف، جلیل شاہ اور حاث اعوان کے نام شامل ہیں۔
فہرست میں سردار صداقت، بلال خان اور نادیہ خٹک کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اب جیل حکام کی جانب سے متعلقہ ضابطوں کے مطابق انتظامات کیے جائیں گے۔