ملتان: یتیم بچے کے قتل کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانہ سیل، 106 زیر کفالت بچے ورثا کے حوالے

image

ملتان میں 15 سالہ وسیم عباس کے کار سے کچلے جانے کے واقعے کے بعد غیر رجسٹرڈ یتیم خانے کے خلاف کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق یتیم خانے میں زیرِ کفالت 106 بچوں کو ان کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی ماندہ 16 بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر کے یتیم خانے کی دونوں عمارتیں خالی کروالی گئی ہیں۔

بیورو کا کہنا ہے کہ یتیم خانے کی رجسٹریشن کی درخواست پہلے ہی مسترد کی جاچکی تھی، جبکہ اسے چلانے والی این جی او کی رجسٹریشن بھی منسوخ کردی گئی ہے اور گورننگ باڈی کے گرفتار سیکریٹری جنرل کو مقامی عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ مقتول بچہ وسیم عباس ملزم کے غیر انسانی رویے سے تنگ آ کر وہاں کام نہیں کرنا چاہتا تھا، جس پر ملزم نے اسے گاڑی سے کچل دیا تھا۔

ہلاک ملزم کو پہلے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا، جہاں عدالت میں پیشی کے دوران وکلاء نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا، جبکہ اس واقعے کے بعد یتیم خانوں میں مقیم بچوں کی حفاظت سے متعلق بھی شدید سوالات اٹھ رہے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US