پاکستان کے مجموعی زر مبادلہ کے سیال ذخائر 16 اکتوبر 2026ء کو 26,833.0 ملین ڈالر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے تحویل میں موجود زر مبادلہ کے ذخائر 19 ملین ڈالر کے اضافے سے 21,488.6 ملین ڈالر ہوگئے ہیں۔
جبکہ تجارتی (کمرشل) بینکوں کے پاس 5,344.4 ملین ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔