وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ عرفان بلوچ کی نگرانی میں میر رضا کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی جس کی سمری وزیراعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے اور اس کا نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
اپنے بیان میں صوبائی وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ پولیس افسران کے خلاف کارروائی کے لیے ڈی آئی جی ذوالفقار لاڑک کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو پولیس سے متعلق کمیشن کی سفارشات پر عمل کرے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز میر رضا قتل سے متعلق کمیشن رپورٹ پر عمل درآمد کے لیے کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت ہوا تھا جس میں رپورٹ کے نتائج اور اس کی سفارشات پر عمل درآمد کے طریقۂ کار کا جائزہ لیا گیا تھا۔