جنگ کے اثرات، عالمی سطح پر تیل بردار جہازوں کے کرائے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے

image

جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی ترسیل کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا، مشرقِ وسطیٰ سے مشرقِ بعید جانے والے افرا میکس آئل ٹینکرز کے یومیہ کرائے بڑھ کر 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 سے 2025 کے بیشتر عرصے کے دوران ان ٹینکرز کے یومیہ کرائے 20 ہزار سے 50 ہزار ڈالر کے درمیان رہے، تاہم جنگی صورتحال کے باعث مال برداری کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ تیل بردار جہازوں کے کرایوں میں مسلسل اضافے سے عالمی سطح پر تیل کی نقل و حمل مزید مہنگی ہوسکتی ہے، جس کے اثرات عالمی توانائی کی منڈیوں اور تیل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US