کراچی سے سانگھڑ جانے والی مسافر بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں بچے اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ سانگھڑ کے علاقے ٹنڈو آدم جھول روڈ پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس نے کار کو ٹکر مار دی۔ حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر زخمیوں کو علاج کے لیے حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا کہ راہ میں ایک اور زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔
جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔