ایل پی جی کی قیمتیں کم نہ ہوسکیں، مختلف شہروں میں فی کلو 650 روپے تک فروخت

image

ملک کے مختلف شہروں میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی، جبکہ کئی علاقوں میں فی کلو قیمت 600 سے 650 روپے تک برقرار ہے جس سے صارفین کو مہنگی گیس خریدنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایل پی جی کی دکانیں دکانداروں کی ہڑتال کے باعث دوسرے روز بھی بند رہیں، جبکہ کوئٹہ میں فی کلو قیمت 30 روپے کم ہونے کے بعد 520 روپے ہوگئی ہے۔

پشاور میں ایل پی جی 570 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، جبکہ اٹک، راولپنڈی اور اسلام آباد میں فی کلو قیمت 600 روپے تک برقرار ہے۔ دوسری جانب کراچی میں ایل پی جی کی قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US