مصری پارلیمنٹ نے صدر عبدالفتاح السیسی کو سعودی عرب کو تمام تر ممکنہ عسکری مدد فراہم کرنے کے اختیارات تفویض کر دیے ہیں۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مصری ایوانِ نمائندگان (پارلیمنٹ) کے اجلاس میں اس فیصلے کی باضابطہ منظوری دی گئی، جس کے بعد مصری صدر کو یہ قانونی اور آئینی اختیار حاصل ہو گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کی سیکیورٹی، سلامتی اور دفاع کی خاطر کسی بھی قسم کے ملٹری فریم ورک، دفاعی معاہدوں یا عملی عسکری تعاون کے اقدامات کا فیصلہ کرسکیں۔
اجلاس کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ خلیجی خطے اور بالخصوص سعودی عرب کی سیکیورٹی مصر کی قومی سلامتی سے راست منسلک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طویل العصر دفاعی و اسٹریٹجیک تعلقات کے تحت یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اس منظوری کے بعد مصری مسلح افواج کو سعودی عرب کی درخواست یا ضرورت کے پیشِ نظر دفاعی و عسکری معاونت فراہم کرنے کی آئینی اجازت میسر آگئی ہے۔