پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے اعلیٰ حکام کی آج ایرانی قیادت سے اہم ملاقات متوقع ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلۂ خیال کیا جاسکتا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام آج تہران میں ایرانی حکام سے ملاقات کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نمائندگی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی عرب کی نمائندگی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان جبکہ ترکیے کی جانب سے ترک انٹیلی جنس کے سربراہ شریک ہوں گے۔
رائٹرز کے مطابق سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد ایران، سعودی عرب، پاکستان اور ترکیے کے اعلیٰ حکام کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات ہوگی۔
اس اہم سفارتی رابطے کو خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دیا جارہا ہے تاہم ملاقات کے ایجنڈے اور اس کے ممکنہ نتائج سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔