امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ایسے میزائل تیار کرلیے ہیں جو یورپ اور سان ڈیاگو، لاس اینجلس سمیت امریکا کے دیگر شہروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مسیسیپی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ان کے بقول ایران نے جنگ کا آغاز کیا۔ انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس کے سوا امریکا کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں جنگ کے باعث تیل کی قیمتوں میں زیادہ اضافے کی توقع تھی اور امریکا اس صورتحال کے لیے پہلے سے تیار تھا۔ جنگ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے اسے وقت ضائع کرنے کے مترادف قرار دیا۔