عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے ماسکو کو 2030ء کی عالمی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی سونپ دی۔ فروری 2022ء میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اولمپک کھیلوں کی کسی عالمی تنظیم نے روس کو عالمی چیمپئن شپ کی میزبانی دی ہے۔
روسی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کے پاس بڑے مقابلے منعقد کرنے کا تجربہ اور جدید سہولتیں موجود ہیں۔
دوسری جانب یوکرین نے روسی اولمپک کمیٹی کی معطلی ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف کھیلوں کی ثالثی عدالت میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔