نیوزی لینڈ سے چند روز قبل پاکستان پہنچنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد نے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا گیا دلچسپ میچ اسٹیڈیم میں موجود کراؤڈ کے ساتھ دیکھا۔
کرکٹ سے گہرا لگاؤ رکھنے والے اپنے والد کی موجودگی پر ہیڈ کوچ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک خاص رات اور اسپیشل جیت قرار دیا۔
مائیک ہیسن نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس یادگار موقع کا پیغام بھی جاری کیا۔