ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ کی خواہش: صائم ایوب ریلیز، صاحبزادہ فرحان کی پاکستان اسکواڈ میں شمولیت

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کی درخواست پر انہیں اسکواڈ سے ریلیز کر کے صاحبزادہ فرحان کو طلب کرلیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق صائم ایوب نے ڈومیسٹک کرکٹ میں اپنی بیٹنگ پر کام کرنے کے لیے اسکواڈ سے الگ ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی، جسے پاکستان ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے باہمی مشاورت کے بعد منظور کرلیا۔ بورڈ نے صائم ایوب کی موجودہ فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے اس فیصلے کی تعریف کی ہے۔

صائم ایوب کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے صاحبزادہ فرحان اس وقت نیپال پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے کھٹمنڈو میں موجود ہیں اور نیشنل ڈیوٹی کے لیے طلب کیے جانے پر وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس پہنچ کر جلد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

مسلسل تین فتوحات کے ساتھ فائنل میں جگہ بنانے والی پاکستان ٹیم تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں منگل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سری لنکا کے مدِ مقابل آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US