پاکستان کے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ (BBL) کے اگلے سیزن کے لیے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، جس کے تحت وہ آئندہ سیزن میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کرتے ہوئے دکھائی دیں گے۔
اس سے قبل وہ بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ کا نیا سیزن رواں سال 12 دسمبر سے شروع ہو رہا ہے۔