تین ملکی ون ڈے سیریز: سفیان مقیم کی جگہ معاذ صداقت پاکستان اسکواڈ میں شامل

image

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جا رہی تین ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان اسکواڈ سے اسپنر سفیان مقیم کو ریلیز کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ معاذ صداقت کو شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق یہ تبدیلی اسکواڈ میں مزید توازن لانے کے لیے کی گئی ہے۔

تین ملکی ون ڈے سیریز میں آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا، جس میں فتح حاصل کرنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔

اس میچ کو بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالے سے 'پنک ڈے' سے بھی منسوب کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US