خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے پانچ رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران صوبے کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ زیرِ غور آیا۔
سماعت کے دوران مشیرِ قانون خیبرپختونخوا نے مذکورہ 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کرانے سے معذوری ظاہر کی۔