ماڈل اسرا عائشہ خان اور اداکار زیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک

image

پاکستانی ماڈل اسرا عائشہ خان اور اداکار زیب خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

رئیلیٹی شو سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل اسرا عائشہ خان نے شو کے اپنے ساتھی کھلاڑی اور اداکار زیب خان سے شادی کی ہے۔

جوڑے نے اپنے اس خاص موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

جن میں اسرا عائشہ خان کو سفید اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس، ہلکے میک اپ اور جیولری میں دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ زیب خان نے سفید شلوار قمیض کے ساتھ جامنی اور نیلے رنگ کا کوٹ زیب تن کر رکھا ہے۔

سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے نو بیاہتا جوڑے کو مبارک باد اور نیک تمناؤوں کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US