پاکستانی گلوکار و اداکار دانیال ظفر عرف ڈینی زی نے اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے عارضی وقفہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
مشہور گلوکار علی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جسے انہوں نے اپنا 'بریکنگ پوائنٹ' قرار دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دو سال مسلسل سفر، شوٹنگز، شوز اور البم ریکارڈنگز کی مصروفیت میں گزرے۔ ایک ساتھ دو پیشوں کو سنبھالنے کی وجہ سے ان کی صحت اور توانائی شدید متاثر ہوئی ہے۔
دانیال ظفر نے ہاتھ میں ڈرپ لگے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ طبی مشورے کے مطابق انہیں فی الحال تمام تر مصروفیات چھوڑ کر اپنی صحت پر توجہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔