اولاد کی خاطر دوسری شادی کرنے کے بجائے ایک ہی رشتے کو ترجیح دینی چاہیے، جواد احمد

image

معروف پاکستانی گلوکار جواد احمد نے اپنی ازدواجی زندگی، اولاد نہ ہونے اور معاشرتی دباؤ کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا خاندان ترقی پسند سوچ کا حامل رہا ہے، اسی لیے انہیں کبھی والدین یا خاندان کی جانب سے اولاد نہ ہونے پر کسی قسم کے دباؤ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے اس صورتِ حال کو کبھی اپنے لیے مسئلہ نہیں سمجھا۔

گلوکار نے ایک سے زائد شادیوں کے موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے اس معاشرتی رویے کی جانب توجہ دلائی جس کے تحت بعض مرد پہلی شادی سے اولاد نہ ہونے پر دوسری شادی کر لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ مردوں کو ایک سے زائد شادیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے، لیکن ان کے خیال میں دو خواتین کے درمیان مکمل انصاف کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

جواد احمد کا کہنا تھا کہ لوگوں کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کے بجائے ایک ہی ازدواجی رشتے کو نبھانے اور اسی کے ساتھ زندگی گزارنے کو ترجیح دینی چاہیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US