نوشکی: گرلز ڈگری کالج میں مسلح افراد کی فائرنگ، 3 طالبات زخمی

image

نوشکی کے گرلز ڈگری کالج میں تین مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 طالبات زخمی ہوگئیں۔

تھانہ سٹی پولیس اور ایڈمن آفیسر کے مطابق تین مسلح افراد کالج کے مرکزی گیٹ سے داخل ہو کر پرنسپل آفس میں گھس آئے، جہاں انہوں نے توڑ پھوڑ کی اور فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والی طالبات کو فوری طور پر میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US