جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری شہید جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس پر پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی کارروائی جاری ہے، جبکہ پاکستانی جوان کسی بھی ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔