حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول فی لیٹر 3 روپے 19 پیسے سستا ہونے کے بعد 376 روپے 6 پیسے مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 398 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق 28 اکتوبر کے لیے ہے۔