لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں آن لائن بائیک رائیڈر کی ہراسانی سے بچنے کے لیے لڑکی نے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئی۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق واقعہ پیر کی شب پیش آیا جب جوہر ٹاؤن سے رائیڈ بک کروانے والی لڑکی کو ملزم نے دورانِ سفر مبینہ طور پر ہراساں کیا۔لڑکی نے خود کو بچانے کے لیے چلتی موٹر سائیکل سے چھلانگ لگا دی، جس سے اس کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں۔
واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ متاثرہ لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیے جانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔