پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے ابتدائی اوقات میں تیزی دیکھی گئی اور بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 363.35 پوائنٹس اضافے کے بعد 164,830.55 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آٹو موبائل، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل اینڈ گیس اور بجلی کے شعبوں میں خریداری کا رجحان رہا جبکہ حبکو، ماڑی انرجیز، پاکستان آئل فیلڈز، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور ایم ای بی ایل کے حصص بھی مثبت زون میں رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں 1,428.73 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس 164,467.20 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔