روہڑی انٹرچینج کے قریب ٹینکر دھماکا، 2 افراد جاں بحق، متعدد گاڑیاں بھی متاثر

image

سکھر میں روہڑی انٹرچینج کے قریب ایک ایل پی جی ٹینکر میں شدید دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کردیا ہے۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی زد میں آکر قریب سے گزرنے والی متعدد گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US