اسلام آباد میں تیز رفتار الیکٹرک بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اور دو سالہ بچہ زخمی ہوگئے۔
واقعہ تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر تیز رفتار الیکٹرک بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے بس ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
شہریوں نے الیکٹرک بسوں کی تیز رفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام سے ڈرائیوروں کی رفتار پر قابو پانے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔