ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ممنوعہ علاقے سے گزرنے والے چار آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے جبکہ دو دیگر جہازوں کو بھی آگے بڑھنے سے روک دیا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایم کیو نائن ڈرون کو بھی مار گرایا گیا ہے۔ ترجمان کا دعویٰ ہے کہ اب تک امریکا کے 56 ایم کیو نائن ڈرونز تباہ کیے جاچکے ہیں۔
ایرانی ترجمان نے مزید کہا کہ ایران امریکا اور اسرائیل کو فیصلہ کن ضرب لگانے کے لیے تیار ہے۔