لاہور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں، اے کیو آئی 722 تک جا پہنچا، شہر دنیا کا آلودہ ترین قرار

image

باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار ہے، شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 362 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا۔

فضائی آلودگی کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کی صورتحال بھی تشویشناک رہی، اقبال ٹاؤن میں اے کیو آئی کی سطح 722 تک پہنچ گئی، جبکہ برکی روڈ پر 455، ماڈل ٹاؤن میں 362، ڈی ایچ اے فیز 5 میں 282 اور بیدیاں روڈ پر 264 ریکارڈ کی گئی۔

آلودگی کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات اور مختلف طبی مسائل کا سامنا ہے، جبکہ ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US