ایران کی امریکا کو خبردار: جنگ مسلط کی تو تباہ کن ردعمل کا سامنا ہوگا

image

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ محسن رضائی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جنگ شروع کی گئی تو ایران کی جانب سے تباہ کن ردعمل دیا جائے گا۔

اپنے ایک بیان میں محسن رضائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ امریکا جنگ بھی ہار چکا ہے اور الیکشن بھی۔ انہوں نے امریکی انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نائب صدر جے ڈی وینس شکست تسلیم کرچکے ہیں جبکہ وزیر خارجہ مارکو روبیو عہدہ چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

محسن رضائی نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو بھی عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر اب پوڈ کاسٹر بن چکے ہیں۔

ایرانی عہدیدار نے واشنگٹن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قیادت تک یہ پیغام پہنچایا جائے کہ ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کا نتیجہ انتہائی تباہ کن ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US