رائیونڈ میں گھریلو تنازع پر فائرنگ، شوہر نے بیوی اور کمسن بیٹی مار ڈالی، سسر زخمی

image

لاہور رائیونڈ سٹی کے علاقے چنار باغ سوسائٹی کے قریب گھریلو ناچاقی پر شوہر کی فائرنگ سے بیوی اور کمسن بیٹی جاں بحق جبکہ سسر شدید زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ارسلان نامی شخص نے گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کرکے اپنی 32 سالہ بیوی نازیہ اور 6 سالہ بیٹی عائشہ کو قتل کر دیا، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 60 سالہ سسر مقبول زخمی ہوگیا۔

زخمی مقبول کو فوری طبی امداد کے لیے رائیونڈ اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے دونوں مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم ارسلان موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ملزم کی نقل و حرکت کا سراغ لگانے کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US