مصر میں ٹرینوں کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 112 زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔
مصر کی ریلوے اتھارٹی کے مطابق قاہرہ کے قریب گیزہ سے فیوم جانے والی مسافر ٹرین، قاہرہ سے اسوان جانے والی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا کام شروع کردیا، جبکہ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔