دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان، ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زائد اخراج متوقع

image

تربیلا ڈیم سے اضافی پانی کے اخراج کے باعث دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم سے دریائے سندھ میں پانی کا اخراج ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زائد رہنے کا امکان ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ اضلاع کو ضروری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تربیلا ڈیم حکام کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈیم سے دریائے سندھ میں ڈیڑھ لاکھ کیوسک سے زائد پانی چھوڑا جا سکتا ہے۔ شہریوں کو دریائے سندھ کے کناروں پر جانے اور نہانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ دریا میں تیراکی اور کشتی رانی سے بھی اجتناب کرنے کا کہا گیا ہے۔

حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو دریا، ندی نالوں اور دیگر آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے روکیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

دوسری جانب واپڈا کے ترجمان کے مطابق تربیلا کے پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبے کی کنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بینچ کی کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گرنے سے پانی ان ٹیک پٹ کے ذریعے ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ان ٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکال لیا گیا ہے


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US