بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

image

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ، کمیونیکیشن آلات اور نقدی برآمد کی گئی، برآمد ہونے والی رقم میں مبینہ طور پر عام بلوچ شہریوں سے لوٹی گئی رقم بھی شامل ہے۔

آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائی جاری ہے تاکہ دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں اور دیگر سہولت کاروں کا سراغ لگایا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US