اکتوبر 2026ء میں ترسیلات زر 3.9 ارب ڈالر ریکارڈ، سالانہ نمو میں 13.8 فیصد اضافہ

image

اکتوبر 2026ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی رقم 3.9 ارب امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترسیلات زر کی آمد میں سالانہ کی بنیاد پر 13.8 فیصد جبکہ ماہانہ کی بنیاد پر 8.5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جاری مالی سال 2027ء کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران ملک میں مجموعی طور پر 14.8 ارب امریکی ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موصول ہونے والے 13.0 ارب ڈالر کے مقابلے میں 14.0 فیصد زیادہ ہیں۔

اکتوبر 2026ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی رقم کا بڑا حصہ سعودی عرب سے 981.6 ملین ڈالر کی صورت میں موصول ہوا۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 815.9 ملین ڈالر، برطانیہ سے 592.2 ملین ڈالر اور ریاستہائے متحدہ امریکا سے 328.9 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US