حصص بازار میں تیزی، 4 ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان برقرار رہا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 477 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 73 ہزار 886 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 9 ہزار 614 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس دوران بلند ترین سطح ایک لاکھ 76 ہزار 604 جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 66 ہزار 989 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے بھر میں 4 ارب 28 کروڑ شیئرز کے سودے 142 ارب روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 520 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 909 ارب روپے ہوگئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US