حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 346 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل 4 روپے 25 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 378 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 10 نومبر تک نافذ العمل رہیں گی۔