ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 200 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 32 ہزار 336 روپے ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 744 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 658 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 516 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 39 ہزار 782 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 32 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 98 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، فی تولہ چاندی 55 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 723 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 47 روپے اضافے سے 4 ہزار 906 روپے ہوگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟