کراچی: ایم اے جناح روڈ پر رمپا پلازہ اور نارتھ کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی

image

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے ہیں ہیں۔ ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

ایم اے جناح روڈ پر واقع رمپا پلازہ کے گراؤنڈ فلور پر آگ لگنے کی اطلاع پر عمارت کو احتیاطی تدابیر کے تحت خالی کروا لیا گیا، جہاں پولیس اور امدادی ٹیموں کے ساتھ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر 12 (پلاٹ نمبر DP-55) میں واقع کپڑوں کی فیکٹری میں بھی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔

جہاں ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم اور فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا ہے اور فی الوقت فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US