ناسا کا نیا تجربہ: مریخ کی جانب ’ایسکیپیڈ‘ خلائی جہازوں کا سفر شروع

image

امریکی خلائی ادارے ناسا کے دو خلائی جہازوں ’’ایسکیپیڈ‘‘ نے زمین کے قریب سے کامیابی کے ساتھ انجن چلاتے ہوئے مریخ کی جانب اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

زمین کی کششِ ثقل اور مسلسل انجن کا استعمال کر کے رفتار حاصل کرنے کے اس کامیاب تجربے کے بعد دونوں خلائی جہاز ستمبر 2027 میں مریخ کے مدار میں پہنچنے کے ہدف کی جانب گامزن ہیں۔

ناسا کے ہیلیو فزکس ڈویژن کی قائم مقام ایسوسی ایٹ فلائٹ ڈائریکٹر اسل نصیری کے مطابق، ناسا نے مریخ کی جانب مشن روانہ کرنے کے لیے پہلی مرتبہ زمین کے قریب سے انجن چلانے کی یہ تکنیک استعمال کی ہے اور صرف دو دن میں یہ عمل دونوں خلائی جہازوں کے ذریعے کامیابی سے پورا کر لیا گیا۔

یہ دونوں خلائی جہاز دو دن کے وقفے سے مریخ پر پہنچیں گے اور وہاں اپنا انجن تقریباً 11 منٹ تک چلا کر رفتار کم کرتے ہوئے مریخ کے مدار میں داخل ہوں گے۔ اس کے بعد کئی ماہ تک اپنی پوزیشن اور مدار کی درستگی کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ جون 2028 سے باقاعدہ سائنسی سرگرمیوں کا آغاز کر کے مریخ کے ماحول میں ہونے والی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US