نویں جماعت میں اچھے نمبر لینے پر والد نے بیٹے کو سوا 2 کروڑ سے زائد کی BMW تحفے میں دے دی

image

بھارت میں ایک کاروباری شخصیت نے اپنے 15 سالہ بیٹے کی تعلیمی کامیابی پر ایسا قیمتی تحفہ دیا کہ اس کی خبر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔ والد نے نویں جماعت کے امتحانات میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بیٹے کو 2 کروڑ 30 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی لگژری گاڑی دے دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع مشرقی بردوان کے رہائشی شمس الدین مدیا نے اپنے بیٹے محمد طلحہ کے لیے BMW M4 کمپیٹیشن خریدی۔ طلحہ نے حالیہ ششماہی امتحانات میں اچھے نمبر حاصل کیے تھے اور وہ کافی عرصے سے اس گاڑی کو خریدنے کی خواہش رکھتا تھا۔

بیٹے کی پسند پوری کرنے کے لیے شمس الدین خصوصی طور پر ممبئی گئے، جہاں سے گاڑی خرید کر ایک کنٹینر کے ذریعے اپنے آبائی علاقے منگوائی گئی۔

تاہم طلحہ کو اس مہنگے تحفے کے باوجود گاڑی چلانے کے لیے ابھی انتظار کرنا ہوگا، کیونکہ بھارتی قوانین کے مطابق 15 سال کی عمر میں کار چلانے کا لائسنس نہیں مل سکتا۔ طلحہ کا کہنا ہے کہ فی الحال وہ اپنے والد کے ساتھ اس گاڑی میں سفر کرے گا۔

اس واقعے پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں، جہاں کم عمری میں اتنا قیمتی تحفہ ملنے پر مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US