سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، چاندی مہنگی ہوگئی

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 3,400 روپے کی کمی کے بعد 4,27,436 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 کیرٹ 10 گرام سونا 2,915 روپے کی کمی کے ساتھ 3,66,457 روپے اور 22 کیرٹ 10 گرام سونا 2,658 روپے کمی کے بعد 3,35,945 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 34 ڈالر کمی کے بعد 4,049 ڈالر پر آگئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 24 کیرٹ فی تولہ چاندی 45 روپے کے اضافے کے ساتھ 5,768 روپے اور 10 گرام چاندی 39 روپے اضافے کے ساتھ 4,945 روپے کی ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.45 ڈالر اضافے سے 52.90 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US