خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جائے پناہ باقی نہیں بچی، وزیر داخلہ

image

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جمعہ کو وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور مثالی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرپسندوں کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان دونوں صوبوں میں اب شدت پسندوں کے لیے کوئی جائے پناہ باقی نہیں بچی ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ وطن کے یہ جانباز محافظ پوری قوم کا فخر ہیں، اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل سدباب تک سیکیورٹی اداروں کی جدوجہد جاری رہے گی، جس میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US