جنید انوار چوہدری کی میاں محمد منشا سے ملاقات، نئی بندرگاہ کے منصوبے میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

image

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے نشاط گروپ کے چیئرمین میاں محمد منشا سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے بحری شعبے کی ترقی اور اس میں نجی سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران میاں محمد منشا نے نئی بندرگاہ کے منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ نئی بندرگاہ کی تعمیر سے ملکی تجارت کو فروغ ملے گا اور برآمدی صنعتوں کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں کی ترقی اور بحری شعبے کی استعداد بڑھانے کے لیے نجی شعبے کی شمولیت ناگزیر ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئی بندرگاہ کی تعمیر سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کو خطے میں ایک اہم تجارتی و ترسیلی مرکز بنانے میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US