خیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی پر پابندی، تمام لیز منسوخ

image

خیبرپختونخوا میں سونے کی کان کنی پر بڑا بریک، گورنر فیصل کریم کنڈی نے تمام لیز منسوخ اور مائننگ سرگرمیاں فوری معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

گورنر نے انکشاف کیا کہ صوبے میں ہر ماہ تقریباً 90 کلوگرام سونا غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا تھا، جبکہ اس کاروبار کی آمدن کا بڑا حصہ افغانستان منتقل ہو رہا تھا۔ انہوں نے لیز ہولڈرز اور ٹھیکیداروں کو ایک ہفتے میں بھاری مشینری ہٹانے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے خبردار کیا کہ خلاف ورزی پر مشینری ضبط کرلی جائے گی۔

فیصل کریم کنڈی کے مطابق کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن کے بعد پولیس پر حملے میں ایک ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید ہوئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 11 حملہ آور مارے گئے۔ گورنر نے شہید ڈی ایس پی حیدر زمان کے نام سے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا بھی اعلان کیا۔

گورنر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی کان کنی سے حاصل ہونے والی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کا خدشہ ہے اور ملوث عناصر دہشت گردوں کو بھتہ بھی دیتے تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی مائننگ میں ملوث افراد کے خلاف زیرو ٹالرنس ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US