پشاور ہائیکورٹ کے اختیارات سے متعلق حکم میں تبدیلی، آئینی عدالت کا فیصلہ

image

وفاقی آئینی عدالت نے گورنر راج اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف تھری ایم پی او کے معاملات سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار کے حوالے سے 5 نومبر کے حکم امتناع میں ترمیم کر دی۔

عدالت نے واضح کیا کہ پشاور ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت دیگر مقدمات کی سماعت جاری رکھ سکتی ہے تاہم 5 نومبر کا حکم امتناع گورنر راج اور تھری ایم پی او سے متعلق معاملات تک محدود رہے گا۔

سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 5 نومبر کے حکم کے باعث پشاور ہائیکورٹ کی کارروائی متاثر ہوئی ہے جبکہ وکلا کی پریکٹس بھی رک گئی ہے۔

اس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 245 کی سادہ تشریح کی جائے تو آرٹیکل 199 کے مقدمات نہیں سنے جا سکتے، تاہم اگر آرٹیکل 245 کی اسی سادہ تشریح پر عمل کیا جائے تو پورا عدالتی نظام جام ہو جائے گا۔

عدالت نے پشاور بار کونسل کو بھی کیس میں فریق بننے کی اجازت دے دی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US