نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے، تاہم بامعنی پیش رفت کے لیے افغان حکام کو پڑوسی ممالک کے سیکیورٹی خدشات دور کرنا ہوں گے۔
اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ اور محفوظ ماحول کا قیام علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کے لیے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان 2026 اور 2027 کے لیے ای سی او کی صدارت سنبھالنے پر فخر محسوس کرتا ہے اور علاقائی روابط، مکالمے اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔